صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

تیونس میں سیکڑوں ٹن ایندھن لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا

disk news | اتوار 17 اپریل 2022 

تیونس سٹی: مصر سے مالٹا 750 ٹن ایندھن لے جانے والا بحری جہاز تیونس کے جنوب مشرقی ساحل پر ڈوب گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زیلو نامی بحری جہاز مصر سے مالٹا سیکڑوں ٹن ایندھن لے کر روانہ ہوا تھا۔ تیونس کے ساحل پر بحری جہاز کو انتہائی خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا جس پر عملے نے تیونس کے حکام سے ان کی سمندری حدود میں داخلے کی اجازت مانگی تھی۔

بحری جہاز کو اجازت تو مل گئی تاہم خلیج قابس میں ہی جہاز میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا تھا اور اس کا انجن روم بھی پانی سے بھر گیا تھا اور جہاز تیزی سے ڈوبنے لگا۔ خطرے کو بھانپتے ہوئے تیونسی کوسٹ گارڈ نے جہاز کے عملے کو دوسری کشتی میں سوار کرا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

تیونس کے کوسٹ گارڈ کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک ڈوبنے والے بحری جہاز سے ایندھن کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔