صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

موبائل پر باتوں میں مگن لڑکی کو ٹرین نے روند دیا، ویڈیو وائرل

disk news | جمعہ 15 اپریل 2022 

نئی دہلی: بھارت میں موبائل پر باتوں میں مشغول لڑکی کو ٹرین نے روند دیا تاہم ٹرین گزرنے کے بعد خاتون زندہ کھڑا ہوگئیں لیکن اس خوفناک وقت میں بھی انھوں نے موبائل کان پر سے نہیں ہٹایا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل پر بات کرتے کرتے ایک لڑکی پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آجاتی ہے۔

ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے تو خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی لڑکی کھڑی ہوتی ہے تاہم اس وقت بھی وہ موبائل پر بھی بات کر رہی ہوتی ہے۔

 

 

ریلوے حکام نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور تنبیہ کی کہ بے دھیانی میں پٹڑی عبور کرنا جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ خاص موبائل استعمال کرنے میں احتیاط کریں۔

صارفین نے تبصرہ کیا کہ بھلے جان چلی جائے لیکن موبائل پر بات کرتے رہنا ضروری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔