صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے، ندیم عمر

disk news | جمعہ اپریل 2022 

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کے کپتان کی کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، سرفراز ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔

نیاناظم آباد اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا تھا گزشتہ تین برسوں کے دوران پی ایس ایل میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ناقص پرفارمنس کی متعدد وجوہات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کوویڈ-19 کی صورتحال اور کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی متاثر ہوئی، کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کا اچھا کمیشن بھی نہیں بن سکا، اس کے علاوہ بھی جو کچھ ہوا اس کو دوہرانا اب اچھا نہیں لگتا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بڑی تبدیلی اور قیادت کےحوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ اس حوالے سے بالکل فکر نہ کی جائے، سرفراز احمد ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔

اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ لاہور قلندر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، ہمیں خوشی ہے کہ پی ایس ایل ایک عالمی ایونٹ بن رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رواں سال ہماری فرنچائز لیگ میں نئے رنگ میں سامنے آئے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔