صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

disk news | جمعہ اپریل 2022 

سلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا گیا، اور اس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی کے حوالے سے سپیریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی عدالتی فیصلہ بھجوایا گیا، جس میں سپریم کورٹ نے اسپیکر کو اجلاس کل صبح طلب کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ چوتھے نمبر پر ہے،  قومی اسمبلی کے 6 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد چوتھے نمبر پر ہے۔ 6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں جب کہ  نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔