صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار کا نام فائنل کردیا

disk news | پیر اپریل 2022 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام حتمی طور پر تجویز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کیا اور دو نام شارٹ لسٹ کیے جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس (ر) پاکستان گلزار احمد کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعظم کی تقرری کیلیے صدر مملکت کا وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کو خط

 

اب وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام فائنل کردیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت اور ق لیگ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔