صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

دلہن کی شکایت پر پولیس ’مفرور‘ دلہا کو پکڑ لائی اور شادی کرادی

disk news | پیر 28 مارچ 2022 

پٹنہ: بارات کا انتظار کرتے کرتے کوفت کی شکار دلہن تھانے پہنچ گئی اور دلہا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی جس پر پولیس مفرور دلہا کو پکڑ کر لے آئی اور شادی کرادی۔

بھارتی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں دلہا ایک بار پھر اپنی شادی کے روز ’’لاپتہ‘‘ ہوگیا اور ایک بار پھر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تاہم اس بار پولیس نے راضی نامہ کرانے کے بجائے دلہا کو پکڑ کر شادی ہی کرادی۔

اس انوکھے اور دلچسپ واقعے کی ابتدا گزشتہ برس ہوئی تھی جب دلہا عین شادی کے روز گمشدہ ہوگیا تھا اور شادی کی تقریبات کے دن ختم ہونے کے بعد گاؤں واپس آیا تھا جس پر دلہن والوں نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

 

پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان راضی نامہ کرایا اور دلہے کو شادی کے لیے رضامند کرلیا۔ پولیس کی موجودگی میں شادی کے لیے نئی تاریخ 27 مارچ 2022 رکھی گئی تھی تاہم اس روز بھی دلہا غائب ہوگیا۔

دلہا کے دوبارہ شادی کے روز نہ پہنچنے پر دلہن تھانے پہنچ گئی اور راضی نامے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جس پر پولیس دلہا کو ڈھونڈ کر لے آئی اور اپنی موجودگی میں شادی کرائی تاکہ دلہا تیسری بار نہ بھاگ جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔