صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

بھارت مقبوضہ کشمیر پر چینی وزیرخارجہ کے بیان پر تلملا اٹھا

disk news | جمعرات 24 مارچ 2022 

نئی دہلی: بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کانفرنس میں شرکت کی اور کہا تھا کہ ’چین کو وہی امید ہے جو او آئی سی کو کشمیر پر ہے، جو ایک مسلم اکثریتی خطہ ہے جس پر دونوں نئی دہلی اور اسلام آباد جزوی حصوں پر حکومت کرتے ہیں لیکن اس پر مکمل دعویٰ بھی کرتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا دورہ متوقع ہے لیکن اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے بھارت کے حوالے سے نامناسب حوالے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی علاقے جموں و کشمیر سے متعلق معاملات مکمل طور پر بھارت کے داخلی معاملات ہیں،  چین سمیت دیگر ممالک کے پاس تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ بھارت اپنے داخلی مسائل کے بارے میں عوامی فیصلے سے گریز کرتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔