صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

بھارتی حکومت کی دعوت پر عرب سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

disk news | بدھ 23 مارچ 2022 

سری نگر: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار مودی حکومت کی دعوت پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں ایکسپو 2020 کے دوران کئی عرب کمپنیوں نے بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ  مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے معاہدے کئے تھے اور رواں ہفتے درجنوں کمپنیوں کے نمائندے مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں۔

 

سعودی اور اماراتی کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں زراعت، ریئیل اسٹیٹ اور فوڈ پروسیسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں تاہم ان کمپنیوں کے وفد نے حکومت سے امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

مودی سرکار نے کالے قانون کے ذریعے اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کے بعد پہلی بار وادی میں مسلم ممالک نے سرمایہ کاری کے لیے ہامی بھری ہے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق حیدر نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلم ممالک کی سرمایہ کاری کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ حیثیت کو مستحکم کرکے اپنا قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔