غاروں کو عام طور پر یا تو خوفناک فلموں میں دکھایا جاتا ہے یا پریوں اور جنوں کی کہانیوں سے منسوب کردیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں یہ غار کرہ ارض کی چند انتہائی حیرت انگیز ارضیاتی تشکیلات میں سے ہیں۔
کبھی امریکا میں انٹیلوپ ویلی کی متحرک سرخ چٹانیں آنکھیں خیرہ کرتی ہیں تو کبھی آئس لینڈ کے گلیشیئرز کے چمکتے ہوئے برفانی غاروں میں ٹھنڈک کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ کبھی جنوب مشرقی ایشیا کے زیر زمین غار قابلِ رسائی نہیں ہوتے تو کبھی کسی ساحلِ سمندر پر موجود غاروں میں پوری زندگی گزاردینے کو دل کرتا ہے۔
دنیا میں کئی ایسے غار ہیں جنہیں ابھی تک کھوجا نہیں گیا ہے تاہم جن غاروں تک انسان پہنچا، ان کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ درجہ ذیل میں دنیا کے انہی خوبصورت ترین غاروں کی تصاویر قارئین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔