صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

وفاقی وزیر پیرا گلائیڈنگ کے دوران حادثے میں بال بال بچ گئے

disk news | بدھ 23 مارچ 2022 

مظفر آباد میں وفاقی  وزیر عمر  ایوب  ’یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول‘ کے موقع پر پیرا گلائیڈنگ  ٹیک  آف کے دوران  بال بال بچ گئے جس سے ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں۔

یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں عمر ایوب نے از خود پیرا گلائیڈنگ کی کوشش کی اور ٹیک آف کے دوران وہ پھسل گئے۔ واقعہ میں عمر ایوب کسی بڑے حادثے سے بچ گئے اور مجموعی طورپر محفوظ رہے  لیکن ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں۔

 

 

دوسری جانب عمرایوب نے کہا کہ مختلف میڈیا چینلز یہ خبریں دے رہے ہیں کہ میں پیرا موٹر ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا ہوں، یہ غلط ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ٹیک آف کے دوران پیراموٹر کے انجن میں مسئلہ پیدا ہوا اور میں الحمدللہ بحفاظت لینڈ کر گیا، ایڈونچر اسپورٹس میں یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے اور اس میں سنسنی خیزی کی ضرورت نہیں ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔