صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

نیٹو فوجی مشق کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

disk news | ہفتہ 19 مارچ 2022 

وسلو: ناروے میں نیٹو فوجی مشق میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی مشق کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 4 امریکی فوجی اہلکار موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔