صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

میز پر کھانا پہنچانے والی تیز رفتار گاڑی تیار

disk news | جمعہ 11 مارچ 2022 

ٹوکیو: نسان کمپنی نے اپنی مشہور برقی کار کا چھوٹا ماڈل بنایا ہے جو طویل میز پر کھانے کو برق رفتاری سے پہنچاتی ہے۔

یہ درحقیقت ای فورس کار کا مختصر ماڈل ہے جس پر نوڈلز اور گوشت پر مشتمل چینی سوپ کا پیالہ رکھا گیا اور تیز رفتار لیکن ہموار انداز میں چلنے والی کار سے ایک قطرہ بھی باہر نہ گرا۔

 

کار کے اوپر انتہائی ہموار لکڑی کی ٹرے رکھی گئی ہے جس پر کھانے رکھ کر طویل میز تک بھیجا جاسکتا ہے۔ یہ تجارتی پیمانے پر فروخت ہوگی یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ نسان کی ای فورس برقی کار کا چھوٹا ماڈل ہے۔ اس کار میں چیسز کنٹرول ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو کار کو تیزی سے دائیں یا بائیں کھسکنے سے بچاتی ہے۔ اس ماڈل کو آریا کا نام دیا گیا ہے۔

چھوٹی کھانا گاڑی کی جسامت جوتے کے ڈبے جتنی ہے۔ یہ کھانا یا پانی گرائے بغیر خود اسٹارٹ ہوتی ہے، رکتی ہے اور مقررہ رفتار سے دوڑتی ہے تاہم نسان نے ویڈیو کے سوا اس کی دیگر تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ شاید یہ نسان کے انجینیئروں نے مشغلے کے طور پر بنائی ہو لیکن حتمی طور پر کچھ بھی کہنا ممکن نہیں۔

اگرچہ چین میں بھی اس طرح کے کھانا لے جانے والے کار روبوٹ بنائے گئے ہیں لیکن اول تو نسان اس شعبے سے تعلق نہیں رکھتا اور دوم کمپنی نے کھانا گاڑی کو ہوبہو اپنے تجارتی ماڈل پر بنایا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔