صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا سے صحت یاب ہوگئے

Web desk | جمعہ دسمبر 2020 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا واءرس سے صحتیاب ہوگئے

گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ تھے۔

تاہم اب بلاول بھٹو زرداری کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور اس کی تصدیق سندھ کے وزیراطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ 

خیال رہے کہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بھی مہلک وائرس کو شکست دی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔