ٹریفک لائن باچا خان چوک میں صفائی کا اہتمام
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 21 ستمبر 2020

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ٹریفک لائن باچا خان چوک میں صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈبلیو ایس ایس پی کے عملے نے ٹریفک لائن باچا خان میں جراثیم کش سپرے کیا اور تمام دفاتر کی صفائی و دھلائی کی۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اس سلسلے میں ہفتے میں ایک دن صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ ٹریفک عملے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صفائی ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے جس کا ہمیں خاص خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملہ بھی صفائی کا خاص خیال رکھے اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھے