صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

ٹریفک عملے کی ثمر باغ اڈہ میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 10 ستمبر 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن حضرت اللّٰلہ نے دلہ زاک روڈ پر قائم ثمر باغ اڈے میں ڈرائیوروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ڈرائیوروں کے مسائل کو سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران انہوں نے ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین‘ خلاف ورزی پرجرمانوں‘ سیٹ بیلٹ‘ اوور لوڈنگ‘ مقررہ سٹاپ پر سواریاں اتارنے‘ ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دینے سے متعلق آگاہی دی اور ان میں باقاعدہ ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہریوں اور خصوصی طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز حضرات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری گاڑی کی رفتار کو کم رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جان لیوا حادثات رونما نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ر 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔