صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

بھانہ ماڑی پولیس نے اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنادی'ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل ستمبر 2020 

پشاور: کپیٹل سٹی پولیس نے اسلحہ اور ایمونیشن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار عدد کلاشنکوف، تین رائفل ، چالیس عدد پستول اور تین ہزار نوسو مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،جس پر پشاورشہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی جس پرڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردارحسین خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار عدد کلاشنکوف، تین رائفل ، چالیس عدد پستول اور تین ہزار نوسو مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے ملزم جمروز ولد بنارس سکنہ بڈ ھ بیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔