بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان گرفتار
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 8 ستمبر 2020

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان موٹر کار کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتے تھے، تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ سمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن منصور امان کی نگرانی میں ضلع پشاور میں منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی گلبہار سلیم عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد
اللّٰلہ نے رنگ روڈ پرناکہ بندی کے دوران دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک مشکوک موٹر کار نمبری 835 کو روک کر تلاشی لینے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے دو منشیات سمگلر اورنگزیب ولد دلبار خان سکنہ دیر کالونی اور واحد ولد جمشید ساکن طور بابا پشاور کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی قبضے میں لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے