پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علا قے تھانہ سربند کی حدود میں دکان کے تالے توڑ کر چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے دو عدد سلائی مشین اور ایک عدد سولر بر آمد کرلیاگیا،ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،جن سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہئے تفصیلات کے مطابق مدعی شفیع اللّٰلہ نے تھانہ سربند کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی دوکان سے نامعلوم چوروں نے قیمتی دو عدد سلائی مشین اور ایک عدد سولر چوری کرلیے ہیں،جس کی رپورٹ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئیڈی ایس پی گران اللّٰلہ خان نے دوکانوں سے قیمتی اشیاء چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک ایس ایچ او تھانہ سربند سجا د حسین کو حوالہ کیا،جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند سجاد حسین دیگر ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جس کے دوران گزشتہ روز کامیاب کاررو ائی کے دوران دوکانوں سے چوری میں ملوث ملزمان ظہیر اللّٰلہ ولد جمعہ خان ،رمضان ولد غلام حسین اور رمیز ولد ایوب ساکنان شمعو زئی کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندھی پر مال مسروقہ 2عدد سلائی مشین اور سولر برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ھے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ھیا