صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

نویں محرم کا جلوس'خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی خدمات میں پیش پیش

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 29 اگست 2020 

پشاورپشاور میں نویں محرم الحرام کے موقع پر حسینیہ امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات' پولیس کی بھاری نفری کیساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس انیلہ ناز اور ایس ایچ او رضوانہ حمید نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور خواتین پولیس اہلکاروں سے ملیں اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انیلہ ناز کا کہنا تھا کہ چیف کیپٹل سٹی پولیس اور ایس ایس پی ٹریفک کے احکامات کی روشی میں ماتمی جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پشاور صدر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پرناکہ بندیاں کرکے مرد پولیس اہلکار کیساتھ خو اتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی خدمات انجام دیتی رہیں جبکہ جلوس کیلئے آنے والی تمام خواتین کو مکمل تلاشی کے بعد آنے کی اجازت تھی جس پر تمام خواتین پولیس اہلکار داد کی مستحق ہیں ڈی ایس پی انیلہ ناز کا مزید کہنا تھا کہ آج دسویں محرم الحرام کے لئے بھی سیکورٹی کا بہترین پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں اورماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی خوشگوار واقعے سے بچا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات کے تحت شہر میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔