صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

نگران وزیرِاعظم کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

نمائندہ خصوصی | جمعہ جون 2018 

 نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور فنانشل ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، خارجہ، داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔

وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے شرکا کو بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پوری کرنے کیلئے انتظامی اور قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ سلامتی کمیٹی نے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے سے متعلق پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ وزیرِاعظم ناصر الملک نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو پر شرکا کو اعتماد میں لیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔