صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

ایس ایس پی آپریشن کی ادارہ تبلیغ الالسلام کے وفد کیساتھ ملاقات

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 19 اگست 2020 

 پشاور محرم الحرام انتہائی عقیدت والا مہینہ ہے جو ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے مذہبی تنظیموں کی پشاور کے امن کیلئے پچھلے کئی برسوں سے جاری امن مشن قابل قدر ہے، حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران و اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے ،محرم الحرام کا پر امن انعقاد اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے پشاور پولیس پہلے سے زیادہ پوری تیاری کیساتھ مستعد ہے ، ہم سب مل کر امن کیلئے کام کرینگے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاورپولیس لائن میںایس ایس پی آپریشن منصور امان نے سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی سربراہی میں محرم الحرام کے حوالے سے ادارہ تبلیغ الاسلام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے ، سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں آنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری ادارہ تبلیغ الاسلام بنیاد حسین شاہ،جنرل سیکرٹری مرکزی امن کمیٹی عبد الواحد قادری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایاز احمد احوان،ڈپٹی سیکرٹری خواجہ اصغر علی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لئے امن کا قیام لازم و ملزوم قرار دیا، پشاور میں ایک دوسرے کے مذہب ، مسلک اور عقائد کا احترام مذہبی تنظیموں کی پچھلے کئی سالوں سے جاری محنت کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے پوری تیاری کیساتھ مستعد ہے ، ایس ایس پی آپریشن نے محرم الحرام کے دوران تمام علماء کرام مکاتب فکر اور معززین علاقہ کے ساتھ یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے،ایس ایس پی آپریشن نے ماضی میں نامساعد حالات کے باوجود ادارہ تبلیغ الاسلام کی محرم کے لئے ان کی کردار کو سراہا،اس موقع پر ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہ سید ظاہر علی شاہ نے چند ضروری تجاویز پیش کی، جن پر ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے مذہبی تنظیموں کی مدد و تعاون اور شہر کے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام ہر مسلک کے لئے ادب اور احترام کا مہینہ ہے جو صبر اور درگزر کا درس دیتا ہے،ایس ایس پی نے شرکاء کو محرم کے دوران شہر کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی ان کو آگاہ کیا ،مذہبی تنظیم نے ایس ایس پی آپریشن کا شکریہ ادا کر تے ہوئے امن کو ملک کی خوشحالی کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا ، مقررین نے امن و امان کے قیام میں پشاور پولیس کی گراں قدر قربانیوں کو سراہتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔