صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

کتب بینی کے فوائد

رعنا اختر | بدھ 19 اگست 2020 

ہر سال 23 اپریل کو دنیا بھر میں کتاب کا دن منایا جاتا ہے ۔ مطالعہ کا شوق نہ صرف انسانی دماغ کو الزائمر امراض سے دور رکھتا ہے بلکہ ذہنی تنا اور انتشار کو ختم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی سمیت لوگوں سے دوستی کو محفوظ رکھتا ہے ۔
مطالعہ کے بہت سے فوائد ہے ۔ یہ انسان کو فطرت کے قریب ترین کر دیتا ہے ۔ انسان کے دماغ کیساتھ ساتھ اس کے جسم کو بھی متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔
کسی اچھی کتاب میں گم ہو جانا دراصل آپ کے زہن پہ پڑی برسوں کی گرد کو جھاڑ دیتا ہے ۔ امریکہ کی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق جو بالغ افراد اپنا خالی وقت تخلیقی یا دانشور سرگرمیوں میں ( جیسے مطالعہ کرنا ) میں گزارتے ہیں ان میں بڑھاپے کی عمری میں دماغی تنزلی کی شرح ان افراد کی نسبت 32 فیصد کم ہوتی ہے جو مطالعہ سے دور بھاگتے ہیں ۔
مطالعہ زہنی تنا کو دور بھاگتا ہے ۔ کسی اچھی کتاب کے بہا میں بہہ جانا مضر صحت تنا کا باعث بننے والے ہارمونز جیسا کے کورٹیسول کی مقدار کو کم کر دیتا ہے ۔ ایک برطانوی تحقیق کے دوران جب رضا کاروں کو زہنی پریشانی کا باعث بننے والی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ، جس کے کچھ دیر بعد مطالعہ کرنے ، میوزک سننے یا ویڈیو گیمز کھیلنے کا موقع دیا گیا تو نتائج سے معلوم ہوا کے جن لوگوں نے مطالعہ کرنے کو ترجیح دی ان میں تنا کی سطح 67 فیصد کم ریکارڈ کی گئی جو دیگر گروپس کے مقابلے میں نمایاں تھی ۔
مطالعہ آپ کے الفاظ کا ذخیرہ بڑھاتا ہے ۔ آپ اپنے امتحانات کی وجہ سے پریشان فکر مند رہتے تھے ۔ مگر اس وقت جن کتابوں کا مطالعہ کیا ہوتا ہے وہ اپ کی زہنی صلاحیت کو بڑھاتا ہے ۔ چنانچہ ایک تحقیق کے مطابق ہم اپنے بولے جانے والے الفاظ کا پانچ سے پندرہ فیصد زخیرہ مطالعہ کے زریعے ہی اپنے زہن کا حصہ بناتے ہیں ۔ اس لیے بچوں کے اندر اس عادت کا فروغ خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ان کے ذخیرہ الفاظ کا براہ راست اور ڈرامائی تعلق ان کتابوں سے ہوتا ہے جو وہ پڑھتے ہیں ۔
نیویارک یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہانیاں انسان کی زندگی بدل دینے والے تصورات فراہم کرتی ہیں ۔ کہانی کے کرداروں کی زندگی میں کھو جانا حقیقی زندگی سے جڑے لوگوں کے احساسات کو سمجھنے میں مثر ثابت ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر دنیا کو کسی کہانی کے متاثر شدہ افراد کی آنکھ سے دیکھنا ہمیں اپنے ماں ،باپ ، بہن ،بھائیوں کو سمجھنا آسان بنا دیتا ہے ۔
کسی ایسے افراد کے بارے میں پڑھنا جو زندگی کی مشکالات کا پھلانگ کر اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرتا ہے ، درحقیقت آپ کے اندر آپ کے مقصد کے حصول کیلئے پر عزم بناتا ہے ۔ امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ زندگی میں اوپر آنا چاہتے ہیں تو کسی دفتری سربراہ کے نقش قدم پہ چلے جو آپ کو اس طرح کامیاب ہونے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
کسی اچھی فلم کا اختتام دیکھنے والے کے جذبات کو ابھارتا ہے مگر ایک اچھا ناول ، پڑھنے والے کے اندر زیادہ موثر انداز سے مثبت جذبات کو فروغ دیتا ہے ۔ ایک عام کتاب یا ناول کی قیمت 300 سے 500۔ تک ہو سکتی ہے جسے پڑھنے میں تقریبا چار گھنٹوں کا مسلسل وقت لگ سکتا ہے ۔ اس کا موازنہ اگر فلم بینی سے کرے تو اس دورانیے میں ہم دو سے تین فلم دیکھ سکتے ہیں ، یا کسی پارک میں اپنا وقت گزار سکتے ہیں ۔ یا کہیں کھانا کھانے جا سکتے ہیں تاہم غور کرنے سے معلوم ہوگا کے کتب بینی پیسے بچانے کا مثر طریقہ ہے اگر آپ کسی لائبریری سے منسلک ہو جاتے ہیں تو یہ بچت کئی گنا ہو سکتی ہے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔