صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

خوشحالی کا دور شروع، عوام ہمارے ساتھ، سازشوں کو شکست دیں گے: شبلی فراز

ویب ڈیسک | بدھ 19 اگست 2020 

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، سازشوں کو شکست دیں گے، عوام کیلئے اچھی اور اپوزیشن کیلئے بری خبریں ہیں، وزیراعظم نے کہہ دیا کہ مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے۔

مراد سعید نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وفاقی وزراء کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت مواصلات میں ای ٹیکنالوجی کو فروغ دے رے ہیں، آڈٹ کے ذریعے 12 ارب 56 کروڑ روپے کی ریکوری کی، احتساب، شفافیت، خود احتسابی اور میرٹ کیلئے کوشاں ہیں، کفایت شعاری مہم میں 750 ملین روپےکی بچت کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزارت مواصلات کا ریونیو 103 ارب تک پہنچ گیا، وزارت مواصلات میں سادگی مہم پر کار بند ہیں، شاہراہوں کے منصوبوں پر 48.2 فیصد زیادہ کام ہوا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق احتساب اور شفافیت پر گامزن ہیں۔

فواد چودھری نے اپنی وزارت کی کاررکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہم ماسک سمیت تمام چیزیں باہر سے منگوا رہے تھے، کورونا آیا تو سینیٹائزر اور ماسک کی کمی درپیش تھی، ماہانہ 250 وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں، 500 ٹیکنالوجی فارمز بنانے کا ہدف ہے، آج پاکستان دنیا میں پی پی ایز کا بڑا ایکسپورٹر ہے، پاکستان دنیا سے اربوں ڈالر کی ادویات امپورٹ کر رہا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی احتساب کے بیانیے پر آئی تھی، پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل کر دیا، تحریک انصاف نے احتساب کا نعرہ لگایا، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، (ن) لیگ کے دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ آدھا ہوا، وزیراعظم احتساب یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، عمران خان نے کرپشن ختم کی، یہاں بیٹھے وزرا پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔