صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘ 57 افراد پر جرمانے عائد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 19 اگست 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 57 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں
اور 57 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ صدر میں بلور پلازے کے باہر نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 16 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں ک گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔ر

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔