صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی امامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 18 اگست 2020 

 پشاور محرم کے دوران امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہرکے امن میں امامیہ جرگہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل قدر ہے اور ائندہ بھی سب مل کر امن و امان کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینگے، کرونا سے بچاو کیلئے اختیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا انتہائی ضروری ہے ، محرم کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کی جا رہی ہے، درپیش مسائل کے حل کی خاطر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگا، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے فوری نمٹنے کی خاطر تمام اداروں کی آپس میں تعاون جاری رہیگا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے امامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کیدوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپشاورپولیس لائن میں محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سی سی پی محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں امامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل، ایس پی سکیورٹی طاہر شاہ وزیر،امامیہ جرگہ کے سیکریٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد،بریگیڈئیر (ر) سرتاج علی خان قزلباش سینئر وائس پریزیڈنٹ،فرزند علی بنگش ایڈیشنل سیکریٹری جنرل،ارشاد خلیلی خطیب ،میر نصیر اور شمیم اختر کیساتھ ساتھ دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ملاقات کے دوران کہا کہ پشاور پولیس کی اولین ترجیح محرم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے ماضی کی طرح تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے، سی سی پی او نے واضح کیا کہ پشاور کے امن و امان کے قیام میں امامیہ جرگہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے امن کیلئے ائندہ بھی سب مل کر فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینگے، انہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے بچاو کیلئے اختیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا انتہائی ضروری ہے، پرامن محرم الحرام کے انعقاد کی خاطر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کی جارہی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مسلہ کے بروقت حل کی خاطر پولیس تمام انتظامی اداروں کیساتھ قریبی رابطے میں ہیںامامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کوچنددرپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کوسی سی پی او نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقا ت کے آخر میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔