صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

یوم آزادی پر ون ویلنگ اور پھٹے سائلنسر لگانے پر 520 افراد کا چالان

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 15 اگست 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور پھٹے سائلنسر لگانے پر 520 افراد کو چالان کرکے موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیمیں گزشتہ ہفتے سے ٹریفک قوانین اور خصوصی طور پر ون ویلنگ کے نقصانات اور پھٹے سائلنسر لگانے کے حوالے سے آگاہی دے رہی تھیں تاکہ یوم آزادی کے موقع پر کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ اس سلسلے میں ٹریفک عملے نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے اور پھٹے سائلنسر لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 520 افراد کو گرفتار کر کے ان کو چالان کیا گیا اور موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے موٹر سائیکلوں سے ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں میں لگائے جانیوالے چمٹے ہٹا دیئے ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں کو منچلے جوانوں کے والدین کی جانب سے تحریری طور پر ضمانت حوالے کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹریفک عملے کی جانب سے شہریوں کو آگاہی دینے کا مقصد ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے جس کو عملی طور پر جامہ پہنانے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا تھا جس کے تحت تمام سیکٹروں میں ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے جس سے گریز کر کے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اس قبیح عمل سے ماضی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے سمیت ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی جبکہ اس کے مرتکب افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ر 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔