پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خونی راہزنی میں ملوث راہزن گروہ کا سراغ لگا کرواردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر کار اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی میں مزاحمت کرنے پرفائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ تین شہریوں کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی سلمان ولد حضرت میر سکنہ مرئم زئی بڈھ بیر نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود نزد زنگلی نہر ملزمان نے اسلحہ کی نوک پررہزنی کے دوران مزاحمت کرنے پر ہم پر فائرنگ کی جس سے میرا ساتھی امجدلگ کر موقع پر جان بحق جبکہ بختیار اور سجاد شدیدزخمی ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے خونی راہزنی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ خان ، ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر بلال مہمند اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ،تفتیشی ٹیم نے کئی مشکوک افراد اور متعددجرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کا ڈیٹا اکٹھاکیا،جس کے دوران خونی رہزنی میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کا میاب کارروائی کے دوران دو ملزمان چنار گل ولد مہراب گل اور رسول خان ولد یار گل ساکنان زنگلی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رہزنی میں مزاحمت کرنے پرفائرنگ کر کے ایک شخص قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا کلاشنکوف ،پستول ،موٹرکار اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا،ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے