صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 10 اگست 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ٹریفک قوانین‘ ٹائر لائف‘ ہیلمٹ‘ سیٹ بیلٹ‘ تیز رفتاری‘ روڈ کراسنگ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں عوام کو مطلع کیا۔ ٹریفک عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے راہ گیروں کو بھی اس سلسلے میں معلومات فراہم کیں اور ان میں باقاعدہ پمفلٹس تقسیم کئے۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنے اور دوسروں کا خصوصی خیال رکھیں اور سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنا کر حادثات سے خود کو بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران سفر موبائل فون کے استعمال کو ترک کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ڈرائیونگ سے توجہ ہٹانے کی وجہ بن کر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری جان لیوا اقدام ہے چند منٹ تاخیر سے جانا موت کے منہ میں جانے سے بہتر ہے لہٰذا شہری تیز رفتاری سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری بروقت اپنی گاڑیوں کو چیک کریں کیونکہ ٹائرز کا مخصوص لائف ٹائم ہوتا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے واضح کیا کہ ڈرائیورز حضرات اور پیدل چلنے والے افراد روڈ کراسنگ کے وقت بزرگ افراد کا خاص خیال رکھیں کیونکہ بزرگ افراد آہستہ سڑک عبور کرتے ہیں جن کا خیال رکھنا ہم سب پرفرض ہےر 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔