صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

فیشن کی حکمرانی فیشن کے بدلتے رجحانات

ردا بشیر،ظفروال۔ | پیر 10 اگست 2020 

دنیا بھر کی خواتین اور مردوں کو متحد رکھتے ہیں ۔کہتے ہیں کہ انسان " سماجی حیوان " ہے قدرت نے کسی نہ کسی بہانے ان سب جانوروں میرا مطلب لوگوں کو جوڑ رکھا ہے ۔ "فیشن "اور "سیاست " دو ایسی چیزیں ہیں جس نے گلوب کو جوڑ رکھا ہے۔ہمارے ہاں کی خواتین کے پاس کچھ کھانے کیلئے ہو نہ ہو لیکن فیشن میں کیا ٹرینڈ چل رہا ہے وہ ازبر یاد ہوتا ہے ۔اسٹار پلس کے ڈرامے کی فلاں ہیروئین نے فلاں ڈرامے میں کیا کنٹراس لیا ہے سب معلوم ہوتا ہے۔ لوگوں کی شناخت ان کے لباس سے کی جا سکتی ہے ۔لباس کا چنا شخصیت کا آئینہ دار بھی ہوتا ہے ۔میرا اپنا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو شخصیت کا لباس دیکھ کر گہرا اثر لیتے ہیں اور اس بارے میں سوچتے ہیں۔ میرے حلقے میں ایسے لوگ اور جان سے پیارے دوست موجود ہیں جو صرف پنتالیس ہزار کے ایئر بڈز اور 38000 کے بوٹ ہی پہن چھوڑتے ہیں ۔بات ہے جناب فیشن اور شوق کی۔فیشن اتنا اہم ہے کہ پورے کے پورے رسائل اسکیلئے وقف ہو جاتے ہیں۔ٹی وی پروگرام موضوع کیلئے ٹرانسمشن کے اوقات کار وقف کرتے ہیں۔اور لوگ مستقل طور پر دوستوں کے مابین اس پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔جدید ترین فیشن کو جاری رکھنے کیلئے لوگ فیشن چینلز کو سبسکرائب کرتے ہیں۔وہاں کیا شائع ہو رہا ہے اور دنیا فیشن میں کہاں ہیں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر خود کا فیشن کی دنیا سے موازنہ کرتے ہیں کہ وہ فیشن کی دور میں کہاں موجود ہیں۔انتہائی دولتمند افراد اپنا زاتی عورت نما مرد فیشن ڈیزائنر رکھتے ہیں۔مشہور شخصیات کیا پہنتی ہیں انکا پہنا ہوا کچھ بھی بہت زیادہ شہرت رکھتا ہے۔ چاہے وہ کیسا بھی ہو۔ کچھ عرصہ پہلے ایک انتہائی فضول فیشن دیکھنے میں آیا کہ لڑکے پینٹ یوں باندھتے تھے کہ کچھ اٹھانے زمین پر جھکے تو نظریں مارے شرم کے زمین میں گڑھ جائے۔نہیں مطلب یہ فیشن ہے کہ کیا؟ جسے دیکھ کر یہ فیشن اپنایا گیا کیا معلوم ہو اس کے پاس بیلٹ باندھنے کا ٹائم نہ ہو اور ہم کھوتے گھوڑے کھانے والی قوم اندھوں کی طرح تقلید کرتی نظر آئیں ۔فیشن وہ جو سب کو بھائے۔ اب ایک فیشن آیا ہے اور چل بھی رہا ہے پھٹی ہوئی پینٹ پہننے کا ۔اب میرا حقیر ذہن کہتا ہے کہ کیا پتہ جس نے یہ فیشن ایجاد کیا ہو وہ بیچارا بجری والی کھردری زمین پر گرا ہوا اور پینٹ پھٹنے کیساتھ ساتھ گھٹنا بھی آلو کی طرح چھلا ہو لیکن اس نے مارے شرم کے کسی سے ذکر نہ کیا ہو اور ہم پھر اندھوں کی طرح پیچھے لگ گئے میرے اپنے بھائی بلیڈ کی مدد سے پینٹ پھاڑتے نظر آتے ہیں میں نے بڑے سے بڑا بھی فیشن دیکھا اور اچھے سے اچھا بھی جو بھی فیشن پر کام کرتا رہے گا معاشرے میں طویل عرصہ تک اپنا بالادست مقام قائم رکھے گا۔آنیوالا وقت یہ نہ صرف جو ہم پہنے ہیں بلکہ جو کچھ ہم کرتے ہیں دیکھتے اور سوچتے ہیں اس پر بھی گہرا اثر ڈالتا ہے ۔ہر چیز میں فرنیچر،پینٹ الغرض زندگی کے ہر پہلو میں فیشن پیش پیش دکھائی دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ واقعی فیشن دنیا پر راج کرتا ہے اور کرتا رہے گا ۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔