صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

پوش علاقوں سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات اگست 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پوش علاقوں اور تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا، جنہوں نے بتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی نور زادہ ولد گل زادہ نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ کسی نے بلو ر پلازہ سٹینڈ سے اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے ، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللّٰلہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان کاشف ولد رشید اور سہیل ولد منیر کو گرفتار کر لیا،جن کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔