ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللّٰلہ کا دورہ ڈی آر سی گڑھی کپورہ، ڈی آر سی چیئرمین و ممبران سے ملاقات کی۔
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 6 اگست 2020

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد
اللّٰلہ نے ڈی آر سی گڑھی کپورہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈی آر سی کے چیئر مین عبد السلام خان و دیگر ممبران سے ملاقات کی، ڈی آر سی چیئر مین عبدالسلام خان نے ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کو رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ دلوں کو جوڑنے والا کام کر رہے ہیں، کوشش کیجئے کہ آپ لوگ حق کا ساتھ دیں غیر جانبدارانہ، منصفانہ فیصلے کو اپنا شعار بنائیں رکھیں اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں، دو فریقین کے مابین درست، حق اور سچائی پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے آپ لوگوں کو دونوں جہانوں میں
اللّٰلہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی۔انشاء
اللّٰلہ ڈی آر سی کے دفاتر کو ضلع بھر میں بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں جس سے عوام الناس کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔پولیس کی جانب سے ڈی آر سی کو مکمل تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا۔