صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

تحفظ بنیاد اسلام بل، ایک مستحسن اقدام

محمد اسامہ قاسم | ہفتہ 25 جولائی 2020 

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحفظ بنیاد اسلام بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔
اسمبلی میں جہاں ایک طرف مذہبی قیادت کی کمی کا احساس برقرار ہے وہاں دیگر تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے متفقہ طور پر اس طرح کے مستحسن اقدامات کا سامنے آنا انتہائی خوشی کا باعث ہے۔
ملک پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بہت عرصے سے بلکہ کئی دہائیوں سے کوششیں جاری ہیں۔
لیکن موجود پنجاب حکومت نے اس طرح کے چند ایسے اقدامات کیے ہیں کہ جو واقعی امت مسلمہ کے دلوں کے ترجمان ہیں۔
موجودہ بل کی بات کی جائے تو اس بل کی اہمیت و افادیت سپیکر صاحب کے بیان سے واضح ہو جاتی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کی اسمبلی اجلاس میں گفتگو بھی جذبہ ایمانی کی خوب ترجمانی تھی جس میں انہوں نے بڑی تفصیل سے کہا کہ
٭ تحفظ بنیاد اسلام تاریخی بل ہے، میں اس کے پاس ہونے پر اللّٰلہ تعالی کا بے انتہا شکر ادا کرتا ہوں
٭ یہ بل دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کیلئے انشا اللّٰلہ سنگ میل ثابت ہوگا: چودھری پرویزالہی 
٭ وفاق اور صوبے اس معاملے میں ہماری تقلید کریں
٭ وفاق سمیت تمام صوبوں میں اسی طرح یہ بل منظور کروا کے پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے
٭ خصوصی طور پر اس بل کے سیکشن نمبر 3 شق F کو پاکستان پینل کوڈ 1860 کی شق نمبر 295 سی میں شامل کیا جائے 
٭ اس بل کے ذریعے اللّٰلہ تعالی سمیت تمام مقدس ہستیوں کی عزت و ناموس، آخری نبی حضرت محمد رسول اللّٰلہ ۖ، تمام انبیائے کرام، تمام آسمانی کتابیں، تمام فرشتے، تمام خلفائے راشدین، تمام امہات المومنین، تمام اہل بیت اطہار، تمام اصحاب رسول اور اسلام کی بنیادوں کی حفاظت ہو سکے گی 
٭ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے مزید کہا میں سپیکر قومی اسمبلی جناب اسد قیصر صاحب کا اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں
تقریبا ایک سال قبل تین ایسی کتابوں کا معاملہ سامنے آیا جس میں ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللّٰلہ ۖ، خلفائے راشدین اور اسلام کے بارے میں نہایت گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی
٭ اس وقت فوری طور پر مسلم لیگ ق کیرکن حافظ عمار یاسر نے اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی
٭ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک سپیشل کمیٹی قائم کی گئی جس نے بہت اچھا کام کیا
٭ قرارداد کو پیش کرنے والے حافظ عمار یاسر سمیت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف، صوبائی وزیر مراد راس، کمیٹی کے دیگر ارکان میاں شفیع محمد، کاشف محمود، محمد معاویہ اعظم، محمد الیاس چنیوٹی، ساجد احمد خان بھٹی، سید حسن مرتضی، نیلم حیات، سردار مہندرپال سنگھ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور خلیل طاہر سندھو کے نام لیکر اسمبلی فلور پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے شکریہ ادا کیا
٭ اسی طرح علما ومشائخ میں سیجناب شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، مفتی منیب الرحمن صاحب، مولانا حنیف جالندھری صاحب، مولانا طاہر اشرفی صاحب، مولانا زاہد الراشدی صاحب، سید کفیل شاہ بخاری صاحب اور تمام مکاتب فکر کے علما کرام کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے اس اہم معاملے میں رہنمائی فرمائی ۔
ایک بات قابل غور ہے کہ یہاں بل تو پاس ہو جاتے ہیں لیکن بعد میں عمل درآمد کرانے میں ناکامی ہوتی ہے ، اگر پنجاب اسمبلی کے بعد دیگر صوبوں میں بھی یہ بل منظور کرا لیا جائے تو اس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے تاکہ تحفظ بنیاد اسلام کے حوالے پوری قوم اور تمام اداروں کا متفقہ موقف اور نظریہ پوری دنیا کے اہل اسلام کیلئے عظیم سنگ میل اور قابل تقلید نمونہ بن سکے۔
اس بل کی منظوری کے بعد توقع کی جا رہی پاکستان سے فرقہ واریت کا اختتام ہونے کیساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا جو کہ ہمارے سماج کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
ہم اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان اور ماہنامہ پیغام قلم کی پوری ٹیم کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے اس عظیم الشان کارنامے پر سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت وہاں موجود تمام اراکین اور ان علما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے علمی و فکری رہنمائی کی ۔
اسمبلی کیساتھ ساتھ یہ بل تمام مذاہب کے درمیان بھی متفقہ ہے۔
اس بل کی منظوری کے بعد تمام مسالک کی سرکردہ شخصیات اسے سراہا رہی ہیں کیونکہ اس بل پر عمل درآمد کرانے کے بعد یہاں پر جس طرح مذہبی منافرت کا خاتمہ ہوگا اسی طرح ہمارے اسلامی معاشرے کی تعمیر نو کا آغاز بھی تصور کیا جارہا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔