صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ماں بولینہ بھولیں

محمد عبداللّٰلہ بٹ | ہفتہ 25 جولائی 2020 

پاکستان میں اس وقت70 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ جن میں سرِ فہرست اردو، پنجابی، بلوچی، پشتو،سرایکی، گجراتی، راجستھانی، ترک، کاٹھیاواڑی، ہندکو،براہوی، مکرانی، بروشکی، سیالکوٹی، کشمیری، گوجری، پھلوا، سوامی کے علاوہ برمی ،بنگلا زیادہ بولی اور سمجھی جاتی ہیں
مادری زبان ہمیں وراثت سے ملتی ہے۔ہم جس ماحول میں آنکھ کھولتے ہیں اور جو زبان ہمارے گھروں میں بولی جاتی ہیں و ہ ہم پے اک گہرا اثر ڈالتی ہیں۔پھر ہمیں وہی زبان بولنے کی عادت ہو جاتی ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی اکثر ہماری زبان سے اپنی مادری زبان میں ہی جواب نکلتا ہے۔اس کے بر عکس کوی اور زبان ہمیں سیکھنا پڑتی ہے قواعدوضوابط سے آگاہ ہونا پڑتا ہے۔سکول ،کالج اور یونیورسٹی میں ہم مختلف زبانیں سیکھنے کے بعد بھی مادری زبان کبھی نہیں بھولتے۔
ماہرین لسانیات کہتے ہیں کہ اگر کوی شخص یاداشت کھو دے اور اسے دین و دنیا کا ہوش نہ رہے تب بھی اگر بات کرے گا تو اپنی مادری زبان میں بات کرے گا
مادری زبان چونکہ بچپن سی ہی ہر فرد دوسرے کو بولتا سن ریا ہوتا ہے تو اس زبان سے ایک خاص انس اور محبت کا رشتہ بن جاتا ہے۔پھر مادری زبان ہونے کی وجہ سے اس میں باقی زبانوں کی نسبت ایک خاص اپنایت ہوتی ہے۔انسان چاہے جتنی بھی زبانیں سیکھ لے خوشی وغمی کا اظہار مادری زبان میں کرتا ہے ۔مادری لب و لہجے سے انسان کے قبیلے اور برادری کا اندازہ ہوتا ہے۔ دنیا کے باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں اردو 8 فی صد، پنجابی 46 فی صد، سرایکی 10 فی صد، سندھی12 فی صد، پشتو 8فی صد ، بلوچی 3 فی صد اور باقی زبانیں بولنے والے 8 فی صد ہیں۔
دنیا میں چینی زبان بولنے والے سب سے زیادہ ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی مادری زبان کو بہت فروغ دیا اور چین کی ترقی کا ایک اہم راز بھی یہی ہے۔چین کے اک انقلابی لیڑرمازے تنگ بہت اچھی انگلش جانتے تھے۔لیکن انہوں نے انگلش میں کبھی بات نہیں کی شاید وہ سمجھتے تھے کہ اپنی زبان سے محبت ہی ترقی کی ضامن ہے ایک بار ان سے ایک مغربی صحافی نے پوچھا کہ آپ انگلش کیوں نہیں بولتے تو انہوں نے برجستہ جواب دیا میں دنیا کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ چین گونگا نہیں
بھارت کی آبادی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیاس لیے ہندی بولنے والے دوسرے نمبر پر ہیں۔انگریزی کا نمبر4 ہے۔پنجابی11ویں اور اردو بولنے والے دنیامیں 10ویں نمبر پر ہیں۔کچھ زبانیں ناپید ہوچکی ہیں اور جن زبانوں کو فروغ ملا وہ قو می زبان بھی بنیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔