صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا

ویب ڈیسک | بدھ 22 جولائی 2020 

اسلام آباد: حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وفاقی حکومت کا  قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹی فکیشن پیش کیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا اور حکومت نے اب نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس سے پہلا نوٹی فکیشن غیرمؤثر ہوگیا، اب نئے نوٹی فکیشن کے مطابق مشیرخزانہ کو کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹی فکیشن پرمجھے بھی اعتراض تھا اب  عدالت سے استدعا کی کہ خرم دستگیر کی درخواست غیرمؤثر قرار دی جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔