صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

چین میں آبادی کو سیلاب سے بچانے کے لیے ڈیم دھماکے سے اُڑا دیا گیا

ویب ڈیسک | منگل 21 جولائی 2020 

بیجنگ: چینی حکام نے مشرقی انہوئی صوبے میں سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق مقامی آبادی کو بچانے کے لیے انہوئی میں چو دریا پر قائم  ڈیم کا ایک حصہ پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد دھماکے سے اُڑانا پڑا۔ اتوار کو ڈیم تباہ کرنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے پانی کی سطح میں 28 انچ کمی آجائے گی۔ ڈیم سے نکلنے والے پانی کا رخ دو بڑے تالابوں کی جانب کردیا گیا ہے۔

چین کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق چین میں جولائی کے آغاز سے وسطی اور مشرقی چین میں آنے والے سیلابوں میں 140 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 2 کروڑ 40 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

ہفتے کے روز سے انہوئی صوبے میں 35 دریا اور جھیلوں میں پانی خطرناک سطح سے بلند ہوچکا ہے۔ جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پانی کی سطح سیلابی خطرے کے نشان سے 49 فٹ بلند ہونے کے بعد چین کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کے تین دروازے بھی کھول دیے گئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔