پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اندرون شہر انٹرنیٹ کے ذریعے جوا کھیلنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان اندرون شہر تجارتی مرکز میں قمار بازی میں مصروف تھے جن کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران دھر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ایک عدد پستول 36 ہزار روپے داو پر لگی رقم، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں واقع تجارتی مرکز میں چند افراد انٹرنیٹ کے ذریعے جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید راضی خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 3 ملزمان تنویر الحسن ولد رفیق الحسن، ارشاد ولد نیاز محمد اور کبیر حسین ولد شبیر حسین ساکنان رامداس کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک عدد پستول، داو پر لگی رقم 36 ہزار روپے، ایک لیپ ٹاپ، رسید بک اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے