پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرا دفاتر کے باہر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے گلبہار ' صدر اور تہکال میں نادرا دفاتر کے باہر لائن میں کھڑے افراد کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی ۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹروں میںلائوڈ سپیکر کے ذریعے سڑکوں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ اکثریت نیوز میں کہا ہے کہ شہری سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ یہ وباء مزید نہ پھیل سکے کیونکہ گھروں میں موجود بزرگوں کیلئے یہ وباء خطرناک اور جان لیوا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک شہریوں کو آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔