صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

مجرم کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں،وزیراعلیٰ محمود خان

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 24 جون 2020 

پشاور(اکثریت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد اور اْس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو اپنے دفتر طلب کر کے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرکے اْن کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پی کو واقعے کی صاف شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور انسانیت اور انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور متاثرہ شہری کے ساتھ پورا انصاف کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ،کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، مجرم کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک مثالی پولیس ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے قربانیوں کی ایک داستان رقم کی ہے لیکن کچھ عناصر ایسی حرکتوں سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ایسے عناصر کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔