صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 1835 افراد کا چالان

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 19 جون 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر گزشتہ ہفتے 1835 افراد کا چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گزشتہ ہفتے شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے تحت سینکڑوں گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے۔ ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر افتخار علی خان نے ٹریفک لائن باچا خان چوک سے سے جاری کردہ نیوز رپورٹز میں کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ہجوم والی جگہوں پر جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے تاہم شہریوں کی جانب سے سڑک کنارے نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کر کے رش کے مرتکب ہوئے جو انتہائی خطرناک اقدام ہے جس پر سٹی ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک جام ہوتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سمیت اکثر اوقات رش میں ایمبولینسز پھنس جاتی ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری محب وطن اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور غلط پارکنگ اور نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کر کے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔