صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

پشاور پولیس نے سنگین واردات کی غرض سے موجود ملزم کو گرفتار کر لیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 18 جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کسی سنگین واردات کی عرض سے موجود ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جس کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ چمکنی کی حدود انقلاب روڈ نزد املوک روڈ پر چند مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی عرض سے موجود ہے جس پر ڈی ایس پی چمکنی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان پولیس ٹیم کے ہمراہ موجود افراد کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچ کر نہایت حکمت عملی کیساتھ ملزم شاز علی ولد نیاز علی سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔