صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والا گروہ گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 17 جون 2020 

پشاورکپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والے گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عبداللّٰلہ ولد عبد الرحمان سکنہ شاہ ڈھنڈ نے گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔