صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

منشیات فروش کیخلاف کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 16 جون 2020 

ورپشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید7 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے پانچ ملزمان محمد عمران ولد بشیر،اکبر ولد عبد الکریم ساکنان پنجاب، عبد الواحد ولد خیال محمد سکنہ ضلع خیبر، عادل ولد پرویز اور فیاض ولد ریاض ساکنان بڈھ بیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد چرس، دو کلو گرام افیون اور 90ہزار جعلی کرنسی برآمد کر لی ۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین خان نے رکشہ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا ملزم اجمل ولد شان اکبر سکنہ اسلم ڈھیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو گرام چرس اور ندیم خان ولد اشرف خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا ۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔