صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

پشاورپولیس، دو فریقین کے چار افراد گرفتار جدید خود کار اسلحہ برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 16 جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جان کی پرواہ کئے بغیر دو فریقین کے مابین جاری فائرنگ میں کود کر خونی تصادم سے بچایا،دونوں فریقین کے چار افراد کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گرفتار افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جائیداد کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈ ی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود گڑھی بلوچ پخہ غلام میں دو فریقین نے آپس میں جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ہے جس پر ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر جان کی پرواہ کئے بغیر فائرنگ کرنے والے فریق اول کے انیس ولد مسعود اور بہرا مند ولد حیدر کو جبکہ فریق دوم کے عباس ،شہزاد پسران بہادر خان ساکنان گڑھی بلوچ کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ چار عدد کلاشنکوف،چار عدد پستول، ایک عدد سٹین گن ،درجنوں عدد میگزین اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں ،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جائیداد کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔