صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

ملاکنڈ پولیس نے دہشت گردوں کا ڈت کر مقابلہ کیا، آئی جی پی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 16 جون 2020 

پشاور انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی آج ایک روزہ دورے پرلوئیر دیر پہنچے۔ جہاں ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور دیگر افسران نے آئی جی پی خیبرپختونخواکا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاکنڈ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللّٰلہ عباسی نے گرین پاکستان کے تحت نئے تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن میں پودا بھی لگایا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی نے لوئر دیر میں نئے تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن اسبنڑ اور پولیس چوکی مانیال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ محکمہ پولیس کے انفرانسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اْٹھارہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے صوبہ بھرمیں تھانوں کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہے ، نئے پولیس اسٹیشن بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جہاں انصاف کے متلاشی شہریوں کو خوشگوار ماحول اور عزت و احترام کے ساتھ اپنی شکایات کے اندراج کے مواقع مل سکیں اور ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کے حالات کار اور اوقات کار کو بھی بہتر اور معیاری بنایا جاسکے تاکہ ڈیوٹی کے دوران درپیش چیلنجوں کا یکسوئی اور دلجوئی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔ آئی جی پی نے اْمید ظاہر کی کہ نئے پولیس اسٹیشن اور پولیس چوکی علاقے میں امن و آمان کے قیام اور مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد اعجاز خان ،ڈی پی اوز سوات لوئردیر، اپر دیر، چترال،  بونیر، شانگلہ، باجوڑ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ نے ملاکنڈ ریجن کے حوالے سے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو امن و آمان کی صورتحال اور اس سلسلے میں اْٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ ملاکنڈ ریجن میں پولیس نے اپنی قیمتی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دیئے۔ دہشت گردوں کی بے پناہ وحشت اور بربریت کے باوجود ملاکنڈ پولیس کے جوانوں نے اپنے ڈیوٹی پوائنٹس خالی نہیں چھوڑے۔ اپنی جان کے ساتھ ساتھ خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال کر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے۔ اور اْن کی جرات و بہادری سے ملاکنڈ ریجن میں امن بحال ہوا۔ آئی جی پی نے ملاکنڈ پولیس کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھ کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ انشاء اللّٰلہ کامیابیاں ان کے قدم چھومے گی۔ اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کو پولیس شیلڈ سے نوازا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ نے آئی جی پی کو روایتی چادر اور یادگاری سوینئر پیش کئے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔