پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پھندو کی حدود گنج بازار میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق اندرون شہر سے جس کے قبضے سے جعلی سروس کارڈ، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ پھندو کی حدود میں ایک مشکوک شخص جو کہ خود کو پولیس کا اہلکار ظاہر کر رہا ہے کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانیال ولد زاہد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے جعلی پولیس سروس کارڈ، پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی، گرفتار ملزم کا تعلق اندرون شہر سے ہے جو سادہ لوح افراد کو گرفتار کرنے کے بہانے بلیک میل کرتا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے