صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

تھانہ پھندو کی حدود میں خونی راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 13 جون 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند مہینے قبل تھانہ پھندو کی حدود میں ہونے والی خونی راہزنی میں ملوث گروہ کے ایک اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،راہزن گروہ نے اسلحہ کی نوک پر آٹا ڈیلر سے لاکھوں روپے چھیننے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، گروہ کے تین زمان پہلے سے گرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے گرفتار چھوتا ساتھی ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ہجرت خان ولد معصوم خان نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ اپنے رشتہ دار آٹا ڈیلر آیاز ولد امان اللّٰلہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار تین نقاب پوشوں نے ان کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ان سے رقم کی شاپر چھین کر مزاخمت پر فائرنگ کرکے آیاز کو قتل کیا مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خونی راہزنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے راہزنی میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا سپیشل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے بیانات قلمبند کئے دوران تفتیش وقوعہ میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث تین ملزمان اعجاز الحق ولد ضیاء الحق ،دلبر ولد دلاور اور ظفر ولد سردار علی کو پہلے سے گرفتار کرکے ان سے مسروقہ رقم، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کیا تھا جبکہ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم یونس عرف میگے ولد سنگین سکنہ اخون آباد کو گرفتار کر لیا،گرفتار چھوتے ساتھی یونس عرف میگے نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران خونی راہزنی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے راہزنی کے دیگر متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کرلیا ہے ملزم کی نشاندہی پراس کے قبضہ سے مسروقہ40ہزار رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ (پستول) بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔