صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

خزانہ پولیس نے موٹر سائیکل سنیچر اور راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 12 جون 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ خزانہ کی حدود میں کارروائی کے دوران4 رکنی راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکل،10 عدد مختلف قسم کے موبائیل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے،تفصیلات کے مطا بق مدعی شاکر زیب ولد محمد طاہر سکنہ ریاض گڑھی نے تھانہ خزانہ ہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنی مو ٹر سا ئیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اس دوران بائی پاس روڈ پر نا معلوم ملزمان نے اسے زبردستی روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے مو بائیل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ایس پی رورل نجم الحسنین نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللّٰلہ خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے، جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل سنیچر گروہ ہدایت ولد پرویز ،بلا ل ولد مشرف ساکنان بدھو ثمر با غ ،نعمان ولد فضل روف اور عامر ولد شاہ جہان ساکنا ن سردریا ب کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان ان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکل،10 عدد مختلف قسم کے موبائیل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔