صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 23 اکتوبر 2025 

پشاور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ' 8 افراد گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 11 جون 2020 

پشاور  کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز کامیاب کارروائیوں کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں اندرون شہر مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام سے زائد چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی 550 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ ہونے والے کاروائیوں کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللّٰلہ نے دو مشہور منشیات فروش عطاء اللّٰلہ ولد جمعہ خان اور ایوب ولد سخی جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین گلو گرام اعلی چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ اسی طرح اندرون شہر اور آس پاس کے علاقوں میں آئس فروخت کرنے کی اطلاع پر کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے مشہور آئس فروش صابر گل ولد عمر گل سکنہ گلدرہ چوک اور مسعود ولد دوست محمد سکنہ لنڈی ارباب کو انتہائی مہارت کیساتھ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 550 گرام آئس برآمد کر لی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دیگر کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ کوتوالی رفیق خان نے اندرون شہر گھروں کی دہلیز پر منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے ایک اور رکن آیاز ولد جمشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو گرام سے چرس، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول احمد رشید نے ملزم اکبر خان ولد انور خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام سے زائد چرس، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین (ہشتنگری) وارث خان نے دو ملزمان رؤف ولد زاہد محمد اور سہراب ولد مراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔