دوست کو ملنے کے لئے جانے والے کا نامعلوم موٹر سائیکل چوری اٹھا کر لے گئے،ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی اٹھا کر فرار، قبضہ گروپ نیرشتہ دار کی اراضی پر قبضہ کرلیا، فصل بھی اجاڑ دی،ہزاروں مالیت کی کھاد بھی قبضہ میں لے لیں،رقبہ کے تنازعہ پر ڈالا ڈرائیور کی موٹر سائیکل سوار مخالف کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی موٹرسائیکل کابھی نقصان،قبضہ گروپ نے رشتہ دار کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا،ایرہ جات کی دہواریں الھاڑ لر قبضہ میں لے لیں، مزاحمت پر تشدد بھی کیا،ہمسایہ کی رشتے دار کی دیوار توڑ کر گھر پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر میاں بیوی سمیت چھڑ آنے کے لئے آنے والے ساس سسر بھی زخمی، فراڈی دوست نے کاروبار کے لیے لاکھوں لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو بھگانے پر رشتہ دار کے خلاف کارروائی،شراب فروش سمیت واردات کی نیت سے گھومنے والے 2 وارداتیں ے بھی پکڑے گئے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی کا منڈا کارہاِشی سجاد حسین چانڈیہ گزشتہ روز قریشی ٹاؤن اپنے دوست مہر ارسلان زاہد کے پاس آیا اور اپنی موٹرسائیکل باہر کھڑی کر دی، کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے،تھانہ سنانواں کا علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا میں ریٹاِئررڈسکول ٹیچر ذوالفقار احمد گشکوری کے گھر سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور بیڈ کی دراز کا تالا توڑ کر طلائی زیورات مالیتی2لاکھ25ہزار اور نقدی25 اٹھا کر فرار ہو گئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی منڈا میں غضنفر علی گل کی ملکیتی اراضی پر رشتہ دار سعید انور گل نے اپنے دیگر ساتھیوں ذوالقرنین گل، عبدالرشید تھہیم 6 نامعلوم کے ہمراہ قبضہ کرلیا، رقبہ میں رکھی کھاد مالیتی 40ہزارروپے و دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ کاشتہ فصل بھی اجاڑ دی،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 592 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد منیر چانڈیہ اپنے رشتے دار
سعید احمد قلندری سے رقبہ کا تنازعہ تھا،گزشتہ روز منیر چانڈ یہ موٹر سائیکل پر چوک سرور شہید جا رہا تھا کہ لانجو پل کے قریب سعید قلندری ڈالا چلاتا ہوا آیا اور منیرکی موٹرسائیکل پر دے مارا جس سے مریض چانڈیہ گر کر زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا، تھانہ سانواں کے علاقہ اڈا بکھی جی ٹی روڈ پر محمد امجد نے 10 مرلہ کا پلاٹ 3لاکھ30ہزار کرم خاتون سے خرید کیا اور مذکورہ پلاٹ پر مٹی بھرائی کے بعد پختہ ایرہ جات بھی ڈال دیئے،گزشتہ روز پلاٹ پر چکر لگانے گیا تو موقع پر ظفر خان نے اپنے دیگر ساتھیوں امین خان، مرتضی خان،مجتبیٰ خان نے گن پوائنٹ پر پلاٹ پر قبضہ کرلیا اور امجد خان کو وہاں سے بھگا دیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی خاں منڈا میں یعقوب جاڑا کے گھر سے ملحقہ دیوار کا ہمسایہ غلام عباس جاڑا نے دیوار توڑ کریعقوب کے گھر پر قبضہ کی کوشش کی، مذاحمت پر غلام عباس نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد اختر، محمد حسن 2 نامعلوم کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود یعقوب اس کی بیوی ثانیہ بی بی اس کی ساس کلثوم مائی اور سسر مٹھا جاڑا کو اینٹوں کے وار سے شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں ذیشان اختر سے چک نمبر 578 ٹی ڈی اے کے رہائشی بلال احمد گوندل نے کاروبار میں شراکت کے لیے 26 لاکھ روپے لیے، کچھ عرصہ بعد کارو بار میں نقصان دکھا کر اسے 26 لاکھ کا چیک دے دیا جو کہ اکاونٹ میں رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا،پولیس محمودکوٹ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سید سرفراز علی کی گرفتاری کے لیے زکریا مائنر پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے رشتہ دار سید عارف شاہ نے اسے موٹر سائیکل دے کر بھگا دیا،پولیس سنانواں نے دوران گشت چک نمبر638 ٹی ڈی اے میں سرکنڈوں میں شراب چھپا کر فروخت کرنے والے اجمل عرف اقبال مشوری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک سو 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے جاوید عرف ہیرارند کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت احسان پور کی رہائشی عبدالرزاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں