پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل کوٹ ادو کے صدر ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹ ادو کو60 بیڈز سے اپ گریڈ کر کے 134 بیڈز کرنے کی منظوری دے دی گئی،کوٹ ادو کی عوام کیلئے بے شک ایک اچھی خبر ہے جبکہ اس کا سہرا سابقہ،موجودہ نمائندوں ' ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے ڈاکٹرمحمد رشیدخان ریٹائرڈ میڈیکل سپرئنٹنڈینٹ،اور ڈاکٹرنجیب الرحمن چشتی وائس پریزیڈینٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے سر جاتا ہے،جن کی بار بار یاد دہانیوں اور ان تھک محنت سے یہ ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ پ گریڈیشن میں 20 بیڈز کا بچوں کی امراض کا وارڈ20 بیڈز کا دل کے امراض کا وارڈ20 بیڈز زچگی وارڈ14 بیڈز کا گردوں کی صفائی کا وارڈ شامل ہے،پی ایم اے کوٹ ادو، اس تحصیل کی عوام کو مبارکباد اور ان مذکورہ نمائندوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،